Sunday, May 19, 2024

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
September 24, 2017

لاہور (92 نیوز) سری لنکا کو قابو کرنے کے لئے قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں مداحوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ کھلاڑیوں نے سیلیفیاں بھی لیں ۔

 قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف  دو ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا ۔ پچیس رکنی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 9آفیشلز شامل ہیں۔

 قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد , شان مسعود , سمیع اسلم ، اسد شفیق , بابر اعظم , عثمان صلاح الدین , حارث سہیل ، محمد عامر ،اظہر علی ، وہاب ریاض , محمد عباس , یاسر شاہ ، بلال آصف ، محمد اصغر , حسن علی اور میر حمزہ  شامل ہیں  ۔