Sunday, September 8, 2024

سری لنکا کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوئے، کسی کو جان بوجھ کر ٹیم سے باہر نہیں کیا: شاہد آفریدی

سری لنکا کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوئے، کسی کو جان بوجھ کر ٹیم سے باہر نہیں کیا: شاہد آفریدی
August 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوئے، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے مضبوط ٹیم بنانا چاہتے ہیں اسی لئے تجربات کر رہے ہیں۔ کسی کو جان بوجھ کر ٹیم سے باہر نہیں کیا۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے کراچی میں اسپیشل بچوں کے ادارے دارالسکون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے معذور بچوں سے ملاقات کی اور اپنی فاؤنڈیشن کی طرف سے عطیہ بھی دیا۔ اس موقع پر بچے شاہد آفریدی کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل تجربات کر رہے ہیں تاکہ مضبوط ٹیم بن سکے۔ شاپد آفریدی کا سرفراز کے بارے میں کہنا تھا کہ سرفراز میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس کو ٹی ٹوینٹی کے سائیڈ میچز میں کپتانی دی جانی چاہئے تاکہ مستقبل کے لئے گروم کیا جا سکے۔ شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیس سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، ان کو کپتانی کی طلب نہیں بلکہ کپتانی ان کی طلب میں رہتی ہے۔