Friday, April 19, 2024

سری لنکا کے 9 مسلم وزرا اور دو گورنر مستعفی ہو گئے

سری لنکا کے 9 مسلم وزرا اور دو گورنر مستعفی ہو گئے
June 4, 2019
کولمبو ( 92 نیوز) سری لنکا کے 9 مسلمان وزرا اور 2 صوبوں کے گورنروں نے ایسٹر دھماکوں کے بعد ملک بھر میں اپنی برادری کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز حملوں پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صدر میتھری پالا سریسینا کے حامی رکن اسمبلی کی جانب سے سرفہرست مسلمان سیاست دانوں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد 9 مسلمان وزرا  اور گورنروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی مذہبی لحاظ سے مرکزی شہر کینڈی میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا اور مذہبی رہنما اتھرالیے رتنا نے دو صوبوں کے گورنروں اور کابینہ کے ایک رکن کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلمان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب سے ایسٹر دھماکوں کی ذمہ داری مسلم انتہاپسندوں پر عائد کی گئی ہے اس وقت سے ان کی برادری تشدد، نفرت انگیز تقاریر اور تعصب کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نفرت انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے والوں کو تحفظ دینے کے رویے کا خاتمہ چاہتے ہیں’۔