Sunday, May 19, 2024

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری
September 22, 2017

لاہور (92 نیوز) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں جاری پریکٹس میچ میں اسد شفیق الیون نے ایک سوچوالیس رنز پراننگز ڈیکلیئر کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچ میں سرفراز الیون کی جانب سے شان مسعود نے اکاون سمیع اسلم نے تینتالیس اور محمدرضوان نے پچیس رنزبنائے۔

پاکستان گرینز کی طرف سے محمد عامر ، محمد عباس ، اور محمد اصغر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔