Sunday, September 8, 2024

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے شاہینوں نے کمر کس لی

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے شاہینوں نے کمر کس لی
September 19, 2017

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا چار روزہ تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز 28 ستمبر سے ابو ظہبی میں شروع ہو گی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے خلاف منعقدہ پریکٹس کیمپ میں محمد عامرسمیت اعلان کردہ اٹھارہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے گرائونڈ ٹریننگ کے علاوہ نیٹس میں بیٹنگ اور بائو لنگ کی پریکٹس بھی کی۔

قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی موجود تھے۔ جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے۰۔ انہوں نے کپتان سرفراز احمد اوراوپنر اظہر علی سے علیحدگی میں مشاورت بھی کی۰اظہر علی نے نیٹس میں بیٹنگ اور فیلڈ ٹریننگ میں حصہ لیا۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو سخت ٹرینگ کروائی جارہی ہے۔ جبکہ کھلاڑی کل کے ٹرینگ سیشن میں  صبح اور شام کے دو علیحدہ سیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔