Friday, April 19, 2024

سری لنکا کی پاکستان کو ٹیسٹ کی بجائے تین ون ڈے کھیلنے کی پیشکش

سری لنکا کی پاکستان کو ٹیسٹ کی بجائے تین ون ڈے کھیلنے کی پیشکش
August 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ کی بجائے تین ون ڈے کھیلنے کی پیشکش کردی۔ سری لنکا نے  پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا تھا جس کے لئے گزشتہ دنوں سری لنکن سکیورٹی ٹیم نے کراچی اور لاہور کا دورہ بھی کیا تھا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ  لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ کی بجائے تین  ون ڈے میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے ،  جس کا حتمی اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔ پی سی بی اور سری لنکن بورڈ میں سیریز پر بات چیت جاری  ہے  جب کہ  پی سی بی نے ون ڈے میچز یا ٹیسٹ  میچ سے متعلق  ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔