Sunday, September 8, 2024

سری لنکا کی ٹیم 11 سال بعد ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

سری لنکا کی ٹیم 11 سال بعد ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی
September 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) سری لنکا کی ٹیم 11 سال بعد ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ پاک سری لنکا سیریز کے لوگوز کی رونمائی بھی ہو گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کراچی میں ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کا لوگو متعارف کرا دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا پاکستان میں سری لنکا کا سیریز کھیلنا ہماری چھوٹی سی کاوش ہے ،انڈیا کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔  سری لنکا ، ٹیم ، 11 سال ، ون ڈے ، سیریز ، کھیلنے ، پاکستان دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب  نے لاہور میں سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی کیلئے ایس او پیز بنا لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل سے اسٹیڈیم اور واپس ہوٹل تک مہمان ٹیم کی سکیورٹی پاک فوج اور رینجرز کی ذمہ داری ہو گی۔ قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن ہو گا۔ تماشائیوں کیلئے ایک سے زائد پارکنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتھ قذافی اسٹیڈیم میں منی ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔