Friday, March 29, 2024

سری لنکا کو ہرانے کیلئے تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا ہوگی : اظہر علی

سری لنکا کو ہرانے کیلئے تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا ہوگی : اظہر علی
June 8, 2015
لاہور(92نیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے دورہ سری لنکا کو مشکل قرا ر دیا ہے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس سری لنکا کو اس کی سرزمین پرہرانے کا یہ بہترین موقع ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پچھلی دو سیریز لگاتار کھیلنے سے بہت تجربہ حاصل ہوا ہے اور اسی تجربہ کی بنیاد پر یہ بہترین موقع ہے کہ سری لنکا کو اسکی سرزمین ہرا یا جائے جس کے لئے تمام کھلاڑیوں کوکارکردگی دکھانا ہوگی۔ تجربہ کار آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا خیا ل ہے کہ سعید اجمل جیسے میچ وننگ باﺅلر کی کمی محسو س ہو گی لیکن باﺅلرز عمدہ پرفارمنس دکھا کر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔ حفیظ کی نظرمیں رنگنا ہیراتھ پاکستان کیخلاف سری لنکا کا سب سے اہم ہتھیار ہیں جس کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ  قومی ٹیم آ ج رات سری لنکا روانہ ہوگی جہاں تین ٹیسٹ ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔