Friday, March 29, 2024

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم 6 اگست کو پاکستان پہنچے گی

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم 6 اگست کو پاکستان پہنچے گی
August 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم 6 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم 7 اگست کو کراچی اور 8 اگست کو لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں پی سی بی کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کی  سیکورٹی ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن سکیورٹی وفد 6 اگست کو پاکستان پہنچے گا۔ سیکورٹی ٹیم 7 اگست کو کراچی اور آٹھ اگست کو لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ سکیورٹی کلئیرنس کی صورت میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز کھلینے آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا  جس پر سری لنکن  بورڈ نے سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا کہا تھا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر، اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔