Monday, May 6, 2024

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان
June 11, 2015
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اینجلو میتھیوز میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلئے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا میزبان ٹیم کے سب سے اہم رکن ہوں گے جبکہ سرنگا لکمل کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم میچ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ ان کے علاوہ کارونا رتنے، کوشال سلوا اور تھریمانے بھی لنکن ٹیم کا حصہ ہیں۔ کوسال پریرا، دنیش چندی مل، جیہان مبارک اور رنگانا ہیراتھ بھی لنکن سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ سری لنکا کے 16رکنی ٹیسٹ ٹیم میں نوان پردیپ، وتھاناگے، چیمرا، دھمیکا پرساد اور کوشال بھی شامل ہیں۔