Thursday, May 9, 2024

پہلا ٹی 20 ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

پہلا ٹی 20 ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی
October 5, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانیوالا پہلا ٹی 20 میچ  مہمان ٹیم نے جیت لیا ۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں  کے نقصان پر 165 رنز بنائے  ۔ پاکستان کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.4 اوورز میں 101 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا  ۔ پاکستان کی جانب سے پہلا اوور عماد وسیم نے پھینکا جنہوں نے 4 گیندوں پر کوئی اسکور نہ بننےدیا مگر پانچویں گیند وائیڈ   ہوئی جو باؤنڈری سے باہر نکل گئی اور اس طرح مہمان ٹیم کو5 اسکور ملے ۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا اوور فہیم اشرف نے کیا جو 12 رنز کیساتھ خاصہ مہنگا ثابت ہوا ۔ فرنینڈو نے اوور کی پہلی گیند پر  فہیم کو چوکا  مارا اور دوسری گیند پر سنگل کی ۔ گناتھیلکا  نے تیسری گیند پر دو رنز بنائے اور چوتھی گیند پر  چوکا جڑ دیا ۔ فہیم کے اوور کی پانچویں  گیند پر کوئی اسکور نہ بنا ، چھٹی گیند پر گناتھیلکا   نے سنگل اسکور کی ۔

اپنے دوسرے اور میچ کے تیسرے اوور میں فہیم اشرف نے 8 اسکور دیے ، گناتھیلکا   نے پہلی گیند پر سنگل بنائی ۔ دوسری گیند پر فرنینڈو کوئی رن نہ بنائے پائے جب کہ تیسری گیند پر سینگل بنائی ۔  چوتھی گیند پر گناتھیلکا   نے گیند  باؤنڈری سے باہر پھینک کر  چار اسکور  حاصل کئے  جبکہ پانچویں اور چھٹی گیند پر سنگلیں بنیں ۔

تیسرے اوور کے اختتام پر سری لنکن ٹیم بغیر کسی نقصان کے 8.33 کی اوسط سے 25 رنز پر کھیل رہی تھی ۔

چوتھا اوور محمد حسنین کو دیا گیا  مگر انہوں نے  پہلے ہی اوور میں  16 اسکور دے دیے ، حسنین نے پہلی گیند پر سنگل  دی ، دوسری وائیڈ دی ،  دوسری گیند پر  ایل بی کیساتھ چار رنز دیے ، تیسری گیند پھر وائیڈ ہوئی ، تیسری اور چوتھی گیند پر  چوکے لگے جب کہ پانچویں گیند پر کوئی اسکور نہ ہوا اور چھٹی گیند پر ایک اسکور دیا۔

پانچواں اوور محمد عامر نے کروایا اور 9 اسکور دیے ، انہوں نے پہلی  اور دوسری گیندوں پر ایک ایک ، تیسری گیند پر چار اور چوتھی پر دو اسکور دیے ۔

عامر کی پانچویں گیند پر  ایل بی کیساتھ دو اسکور  بنے جب کہ چھٹی گیند  پر کوئی اسکور نہ بنا۔

چھٹے اوور میں شاداب خان نے قسمت آزمائی اور  تین چوکوں کیساتھ 14 اسکور  دیے ، گناتھیلکا   نے پہلی اور دوسری گیند پر چوکے لگائے ،تیسری گیند پر دو اسکور جب کہ چوتھی گیند پر کوئی رن نہ بنا ۔ گناتھیلکا   نے پانچویں گیند پھر باؤنڈری سے باہر پھینک کر چار اسکور حاصل کئے ۔ چھٹی گیند پر کوئی اسکور نہ بنا۔

ساتویں اوور میں فہیم اشرف نے  اسکور پر کچھ حد تک قابو پایا  پورے اوور میں صرف چار اسکور دیے ، فہیم اشرف نے پہلی ، تیسری ، چوتھی  اور چھٹی گیند پر  سنگلیں دیں ۔ساتویں اوور کے اختتام پر سری لنکن ٹیم بغیر کسی نقصان کے 9.71 کی اوسط سے 68 رنز پر کھیل رہی تھی ۔

آٹھویں اوور میں شاداب خان نے 9اسکور دیے ، شاداب نے پہلی اور  چوتھی گیند پر ایک ایک اسکور دیا جب کہ پانچویں گیند پر لگنے والے چھکے نے  اوور کی  ایوریج بگاڑ دی ، چھٹی گیند پر بھی سنگل بنی ۔

نویں اوور میں عماد وسیم نے صرف چار اسکور دے کر  بڑھتی ایوریج پر قابو پانے کی کوشش کی ،انہوں نے پہلی ، دوسری ، تیسری اور چھٹی گیندوں پر ایک ایک اسکور دیا۔

دسویں اوور کی چوتھی گیند پر گناتھیلکا   شاداب خان کا شکار ہو گئے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 اسکور بنائے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے ۔

دسویں اوور کے اختتام پر سری لنکن ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 8.4 کی اوسط سے 84 رنز پر کھیل رہی تھی ۔

گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر  فرنینڈو نے  افتخار احمد کو چوکا لگایا ، تیسری گیند پر سنگل جب کہ چھٹی گیند پر ڈبل ہوئی ۔

باہویں اوور کی پہلی گیند  مس کرنے کے بعد دوسری گیند پر فرنینڈو ں نے سنگل بنائی ،  جب کہ نئے آنے والے بلے باز راجہ پاکسے نے  شاداب خان کو چھکا جڑ دیا ، چوتھی اور پانچویں گیند پر پھر سنگلیں ہوئین جب کہ چھٹی گیند پر کوئی اسکور نہ بن سکا۔

تیرہواں اوور عماد وسیم نے پھینکا  اور 7 اسکور دیے ، انہوں نے پہلی گیند پر ایک ، دوسری پر چار ، تیسری اور پانچویں پر ایک ایک اسکور دیا۔

چودہویں اوور میں محمد حسنین نے  10 اسکور دیے ، انہوں نے پہلی اور دوسری گیندوں پر ایک ایک ، تیسری گیند پر دو ، چوتھی اور پانچویں گیند پر ایک ایک جب کہ چھٹی گیند پر چار اسکور دیے ۔

پندرہویں اوور میں محمد عامر نے فرنینڈو کا شکار کر کے سری لنکن ٹیم کو بھاری نقصان سے دو چار کر دیا ۔ فرنینڈو نے 34 گیندوں پر 33 رنز بنائے ،انہوں نے تین چوکے بھی لگائے ۔

پندرہویں اوور کے اختتام پر سری لنکن ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز پر کھیل رہی تھی ۔

سولہویں اوور کی آخری گیند پر محمد حسنین نے راجا پکسے کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ سترہویں اوور میں  مہمان بلے باز شناکا نے فہیم اشرف کو اوپر نیچے دو چھکے لگا کر اسکور 150 تک پہنچا دیا۔

محمد عامر کی جانب سے پھینکا گیا آٹھارہواں  اوور سری لنکا پر دھاک بٹھائے رہا ، اس اوور میں صرف تین اسکور  دیے گئے ۔

محمد حسنین نے 19ویں اوور کی ابتدائی  دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کو شدید نقصان سے دو چار کیا ۔

بیسویں اور آخری اوور میں محمد عامر نے  صرف چھ اسکور  دیکر سری لنکا کو 165 تک محدود کیا ۔

پاکستان کی جانب سے  محمد حسنین نے تین اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی اور کوئی کھلاڑی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 13 کے اسکور پر گر گئی جب اوپنر بابر اعظم 10 گیندوں پر  13 اسکور بنا کرپردیپ کی گیند پر کیپر  کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ٹاپ آرڈر عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر چلتے بنے ۔

پاکستان کو تیسرا نقصان  23 کے مجموعی  اسکور پر اٹھانا پڑا جب  اوپنر احمد شہزاد اڈانا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔

مڈل آرڈر افتخار احمد 24 گیندوں پر 25 رنز بنا کر  رن آؤٹ ہو گئے ،کپتان سرفراز احمد کی مزاحمت بھی 24 رنز تک محدود رہی ۔

آصف علی نے 6،عماد وسیم نے 7،فہیم اشرف نے 8اسکور بنائے ۔ شاداب خان 6 اور محمد عامر ایک اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

سری لنکا کی جانب سے پردیپ  اور اڈانا نے  تین تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جب کہ ڈسلوا نے 2 اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

گناتھیلکا   کو 38 گیندوں پر 57 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔