Friday, March 29, 2024

سری لنکا نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 23رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 23رنز سے شکست دے دی
July 1, 2019
چیسٹرلی اسٹریٹ (92 نیوز) ورلڈ کپ میں ایک اور دلچسپ مقابلہ میں  سری لنکا نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 23رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 339رنز کے ہدف میں 315رنز بنا سکی رنز بنا سکی، کیربئین ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھااور 22 رنز کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ کرس گیل اور ہیٹمائر نے ٹیم کا سکور 71رنز تک پہنچا دیا، کرس گیل 35رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 84 رنز کے مجموعے پر شیمرون ہیٹمائر رن آؤٹ  ہو گئے۔ 199رنز پر ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے پر نکولس پوران اور فیبین الین نے بھر پور مزاحمت دکھائی، فیبین الین 51رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نکولس پوران کے آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی نکولس پوران نے 118رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 338رنز بنائے، آئی لینڈرز کی جانب سے فرنینڈو 104رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔