Sunday, May 19, 2024

سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی کیلئے ٹیم لاہور بھیجنے کی منظوری دے دی

سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی کیلئے ٹیم لاہور بھیجنے کی منظوری دے دی
October 16, 2017

لاہور (92 نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹی ٹوینٹی کیلئے ٹیم لاہور بھیجنے کی منظوری دے دی۔ کوشل پریرا سری لنکا کے متوقع کپتان ہوں گے۔
سری لنکا کی ٹیم میں چند نئے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکن بورڈ 20اکتوبر کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سماتھی پالا بھی ٹیم کے ہمراہ لاہور آئیں گے۔