Saturday, April 20, 2024

سری لنکا نے اپنے پہلے سمندری عجائب گھر کا افتتاح کر دیا

سری لنکا نے اپنے پہلے سمندری عجائب گھر کا افتتاح کر دیا
June 19, 2020
کولمبو (92 نیوز) دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، سری لنکا نے اپنے پہلے سمندری عجائب گھر کا افتتاح کر دیا۔ یہ عجائب گھر لنکن نیوی فورس کی محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ عجائب گھر سمندر میں تقریبا 15 فٹ گہرا ہے۔ نیوی عملے نے مل کر اس شاہکار عجائب گھر کو کنکریٹ اور سٹیل کے مجسموں سے سجایا اور یہاں نایاب گلدان رکھے گئے ہیں۔ میوزیم کی گزرگاہ پر ایک ربن لگایا گیا تھا جسے نیوی آفیسر نے باقی عملے کے ہمراہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس کا باقاعدہ آغاز ملتوی کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے اگست کے مہینے میں اسے کھول دیا جائے گا۔