Wednesday, May 8, 2024

سری لنکا نے 600غیرملکی ملک بدر کر دیے ‏

سری لنکا نے 600غیرملکی ملک بدر کر دیے ‏
May 6, 2019
کولمبو ( 92 نیوز) سری لنکا نے 200 مسلمان مبلغین سمیت 600غیرملکی شہری ملک بدر کر دیے ، سری لنکا نے ایسٹر کے موقع پر ہونے والےبم دھماکوں کے بعد کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 2 سومسلمان مبلغین سمیت 6 سوغیرملکی شہریوں کو ملک بدر کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارےکےمطابق سری لنکا  کےوزیر داخلہ وجیرہ ابے وردینا نےکہاہےکہ مذہبی رہنما قانونی طور پر آئے تھے لیکن حملوں کےبعدسکیورٹی کریک ڈاؤن سے قبل یہ تمام افراد ویزوں کی مدت سے زیادہ عرصے تک قیام کرتےہوئےپائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں پرجرمانہ عائد کیا گیااورملک بدر کردیا گیا۔ ابے وردینانےکہا کہ ’ ملک کی موجوہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزاسسٹم پرنظرثانی کی ہے اور مذہبی رہنماؤں کے لیے ویزا کی پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ 21 اپریل کو ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور 500 افراد زخمی ہوئےتھے۔