Saturday, May 4, 2024

سری لنکا میں مون سون کی تباہیوں کے باعث 5افرادہلاک

سری لنکا میں مون سون کی تباہیوں کے باعث 5افرادہلاک
May 22, 2018
کولمبو( 92 نیوز) سری لنکا میں مون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث 5افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ، سری لنکا میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3 جبکہ دو لوگ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ۔ ایک ہزار چوبیس بےگھر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید 24گھنٹے تک جاری رہے گا۔