Friday, April 26, 2024

سری لنکا میں قید 44 پاکستانیوں کو سات سال بعد رہائی مل گئی

سری لنکا میں قید 44 پاکستانیوں کو سات سال بعد رہائی مل گئی
November 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک قید ہم وطنوں کو واپس لانے کی کوشش میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ سری لنکا میں قید 44 پاکستانیوں کو سات سال بعد رہائی مل گئی۔ رہا ہونے والے تمام پاکستانی خصوصی طیارے سے آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔ https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1323909528660955136?s=20 معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سری لنکن حکام کو خط لکھا تھا۔ خط میں بیرون ملک قید ہم وطنوں کی بلا تاخیر رہائی کی درخواست کی گئی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2004 میں ہونے والے معاہدے کے بعد رہائی کا یہ پہلا موقع ہے۔ رہائی پانے والے تمام قیدی اپنے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ قیدیوں کی رہائی کیلئے کام کرنے والی تنظیم "جسٹس پراجیکٹ پاکستان" نے رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری اور سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے کہا موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔