Friday, April 19, 2024

سری لنکا میں سیاسی بحران کے بعد ہنگامے برپا ہو گئے

سری لنکا میں سیاسی بحران کے بعد ہنگامے برپا ہو گئے
October 29, 2018
کولمبو( 92 نیوز) چند روز قبل سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینانے  منتخب وزیر اعظم رانل وکرامسنگے کو بر طرف کردیا تھا، جس کے بعدسری لنکا میں ہنگامے برپا ہوگئے۔ ہنگاموں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد کابینہ کے سابق  وزیر  ارجنا رانا ٹنگا  کو حراست میں لے لیا گیا۔ رانل وکراماسنگے کی برطرفی کے بعد سری لنکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، سری لنکن صدر کے حامیوں کا ایک گروہ معزول کابینہ کے وزیر پیٹرولیم کے دفتر کے باہر مظاہرہ کررہا تھا، اس دوران مظاہرین نے وزیرپیٹرولیم ارجنا رانا ٹنگا کو دفتر میں محصور کردیا ۔ جس پر سابق سری لنکن کپتان اور توانائی کے سابق وزیر ارجونا رانا ٹنگا کے محافظ نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک 34 سالہ آدمی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔، ہلاک ہونے والے شخص کے قتل کے الزام میں رانا ٹنگا کو گرفتار کرلیا گیا۔ سر ی لنکا کو اس وقت شدید آئینی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے، سرلنکن صدر نے وزیراعظم رانل وکراماسنگےکو عہدے سے ہٹا دیا تھا  جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی  ۔