Friday, March 29, 2024

سری لنکا میں بپھرے ہاتھی لوگوں پر چڑھ دوڑے،17 افراد زخمی

سری لنکا میں بپھرے ہاتھی لوگوں پر چڑھ دوڑے،17 افراد زخمی
September 9, 2019
کولمبو ( 92 نیوز) سری لنکا میں بپھرے ہاتھیوں نے لوگوں کو پیروں تلے روند ڈالا ، حادثے میں 17 افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ کولمبو کے علاقے کوٹے میں پیش آیا جہاں ہر سال گلیوں میں تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ ناچتے ہیں اور ہاتھیوں کو سجاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا  گیا کہ لوگوں کا ہجوم پیچھے سے آ کر ایک ہاتھی سے ٹکرایا جس سے ہاتھی بدک کر پاس کھڑے لوگوں پر ہی چڑھ دوڑا۔ واقعے میں 17افرادز خمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔