Saturday, April 27, 2024

 سری لنکا سے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وطن پہنچ گئے ، انور علی  کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

 سری لنکا سے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وطن پہنچ گئے ، انور علی  کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال
August 2, 2015
کراچی(92نیوز) سری لنکا سے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی واپس وطن پہنچ گئے ہیں جبکہ کولمبو کے ہیرو آل راؤنڈر انور علی کا کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر شاندار استقبال کیا گیا  انور علی کے دوست احباب اور اہل محلہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈھول کی تھاپ  خوشی سے جھومتے بھنگڑے ڈالتےنوجوان اور بچے ۔ خوشی تو جیسے ہر چہرے سے ہی چھلک رہی تھی میٹروول کی اس گلی میں تو جشن کا سماں ہے ۔ یہ ہورہا ہے استقبال  کولمبو کے ہیرو  انور علی کا  آل راؤنڈر کے گھر کو جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ۔ جب انور علی دوستوں کے جھرمٹ میں پہنچے تو اہل محلہ اور عزیز و اقارب نے گلے لگا کرمبارک باد دی ۔ اس سے قبل  کولمبو سے واپسی پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانور علی نے کہا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے ۔ ٹی ٹونٹی میچز سے ڈراپ ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ نے بہترین ٹیم کھلائی  انہیں کوئی شکایت نہیں۔ صحافیوں کے اصرار پر  انور علی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اکتوبر میں انکے سہرے کے پھول کھلنے والے ہیں ان کی ہونے والی دلہن کو گھر والوں نے پسند کیا ہے ۔