Sunday, September 8, 2024

سرگودھا،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں سہولیات نہ ہونےکےبرابر

سرگودھا،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں سہولیات نہ ہونےکےبرابر
December 10, 2018
سرگودھا( 92 نیوز) سابق دور حکومت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال  سرگودھامیں ٹراما سنٹر، برنٹ یونٹ اور کارڈیالوجی وارڈ کے منصوبے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں، موجودہ حکومت دعووں کے باوجود ان منصوبوں پر کام شروع نہ کرا سکی۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ویسے تو سرگودھا کی سب سے بڑی علاج گاہ تصور ہوتی ہے لیکن یہاں  سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ سابق لیگی حکومت نے بھی صحت کی سہولیات کے نام پر دھوکہ دیا، اسپتال میں برن یونٹ، کارڈیالوجی اور ٹراما سنٹر کے منصوبے مکمل نہ ہونے پر عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں ۔ اسپتال کی پرانی عمارت کی جگہ برن یونٹ اور ٹراما سنٹر بننا تھا ، نئی عمارت کہاں تعمیر ہو جب پرانے ڈھانچے کو ہی ابھی تک نہیں گرایا گیا، کارڈیالوجی وارڈ کیلئے 5 کروڑ کے فنڈز سے عمارت تو کھڑی ہو گئی لیکن پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکی۔