Saturday, April 27, 2024

سرگودھا،پیرمحمد کرم شاہ الازہری کاعرس اختتام پذیر

سرگودھا،پیرمحمد کرم شاہ الازہری کاعرس اختتام پذیر
October 1, 2018
سرگودھا( 92 نیوز) سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒکے سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ، عرس کی تقریب  میں وفاقی وزیر مذہبی امور سید نور الحق قادری، سابق وزیر مملکت سمیت ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کے عرس پردعائیہ تقریب ہوئی تو روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے ، وفاقی وزیر مذہبی امور سید نور الحق قادری کا خصوصی خطاب میں کہنا تھا کہ پیر محمد کرم شاہ الازہری نے دنیا میں غلبہ اسلام کیلئے انتھک کام کیا، دین کیلئے آپ کی خدمات بے مثال ہیں۔ وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ  سرکاری تعلیمی اداروں میں دینی نصاب شامل کرنا وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی حکومت جلد ایجوکیشن پالیسی بنا کر صوبوں کی مدد سے اس پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  دہشت گردی ختم کر کے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔