Saturday, April 27, 2024

سرگودھا:محبت 74 برس بعد زندہ ہوگئی

سرگودھا:محبت 74 برس بعد زندہ ہوگئی
January 10, 2017
سرگودھا(92نیوز)کہتے ہیں عشق سچا ہوتوپھروعدہ نبھانا پڑتا ہے سرگودھا کے نوے سالہ بابا فرید نے یہ وعدہ نبھا کردکھایا اور چوہتر سال بعد اپنی محبوبہ کو بیاہ  لے لایا۔ تفصیلات کےمطابق پیارسچا ہو تو کبھی نہیں مرتا اورنوے سال کی عمر میں پہلا پیارمل جائے ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن سرگودھا کے علاقے جھاوریاں کے رہائشی بابا فرید نے یہ سچ کر دکھایا اورسہرے سجا کراپنی پچانوے سالہ محبوبہ حیاتاں بی بی کو دلہن بنا کر لے آیا نو بیاہتا جوڑا خوشی سے پھولے نہیں سما رہاکہتے ہیں کہ محبت کیا ملی انہیں تو جیسے نئی زندگی مل گئی ہو۔ بابا فرید کا کہنا ہے کہ جب وہ سولہ برس کا تھا تو اس کے گھر والوں نے حیاتاں بی بی کا رشتہ مانگا تھا لیکن اس کے والدین نے انکار کر دیا ساتھ جینے مرنے کی قسمیں بھی ادھوری رہ گئیں میری بیوی اور اسکا خاوند فوت ہوا تو ہماری محبت پھر سے زندہ ہو گئی اس جوڑے کے ستائیس پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی خوشی سے نیہال ہیں۔غلام فریدہ دل اوتھے لائیے جتھے اگلا قدر وی جانے'' بابا فرید نے اس شعر کو سچ کر دکھایا اور چوہتر سال بعد اپنی محبت کو آخر پا ہی لیا اہل علاقہ جہاں خوش ہیں وہیں اس جوڑے کی کامیاب نئی زندگی کیلئے دعا گو بھی ہیں۔