Friday, April 19, 2024

سرگودھا،دانیال عزیز کےقبضے سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن

سرگودھا،دانیال عزیز کےقبضے سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن
October 6, 2018
سرگودھا( 92 نیوز) سرگودھا میں ن لیگی رہنما دانیال عزیز کے قبضے سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے انتظامیہ نے گرینڈ آپریشن شروع کردیا، دانیال عزیز نے کئی سال قبل لیز ختم ہونے کے باوجود سینکڑوں ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ جما رکھا تھا، انتظامیہ نے اراضی پر بنایا گیا ڈیرہ ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا ۔ سرگودھا کے نواحی علاقے 170 شمالی میں ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ جما رکھا تھا،  محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے آپریشن شروع کر دیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دانیال عزیزنے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا  جبکہ دوران انکوائری کئی سال قبل اراضی کی لیز منسوخ ہونے کا معاملہ سامنے آیا مگر لیگی دور حکومت میں سیاسی اثر ورسوخ کے باعث قبضہ واگزار نہ کروایا جا سکا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کے زیر قبضہ 325 ایکڑ اراضی کی مالیت کروڑوں روپے ہے،  آپریشن مکمل ہونے کے بعد تمام اراضی سرکار کی تحویل میں دے دی جائے گی۔