Friday, April 19, 2024

سرگودھا،ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے تیاریاں عروج پر

سرگودھا،ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے تیاریاں عروج پر
December 9, 2017

سرگودھا ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے سرگودھا میں بھی مذہبی رہنماؤں کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ۔ شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ سیال شریف میں بھی خواجہ حمیدالدین سیالوی کی قیادت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ نہ آنے پر پیر آف سیال شریف کی جانب سے اعلان کردہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے سرگودھا میں بھی علماء کرام نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں ۔
شہر کی مرکزی شاہراؤں پر دھوبی گھاٹ گراونڈ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے لیے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔
شہر اور نواحی علاقوں کے 300 سے زائد علماء کرام نے  30 ہزار سے زائد کارکنان سمیت کانفرنس میں شرکت کا دعوی کیا ہے ۔


ادھر سیال شریف میں بھی پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں اہم میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔
استعفے پیش کرنے والے لیگی اراکین بھی آستانہ سیال شریف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔
پیر آف سیال شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیر قانون کے استعفے سے متعلق وعدہ خلافی کی ۔ اپنے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کانفرنس حقیقتاً ایک مذہبی معاملہ ہے کوئی بھی اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کرے ۔