Monday, September 16, 2024

سرگودھا،جعلی عامل کے کہنے پر باپ نے معصوم بچی کا گلہ کاٹ دیا

سرگودھا،جعلی عامل کے کہنے پر باپ نے معصوم بچی کا گلہ کاٹ دیا
December 2, 2018
سرگودھا( 92 نیوز) جعلی عامل کے کہنے پر سنگدل باپ نے بھائی کے ساتھ مل کر بیٹی کا گلا کاٹ دیا، سسکیاں بھرتی ہوئی معصوم بچی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی،پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں بھائیوں اور دو خواتین کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سرگودھا کے علاقے اعظم پارک میں ننھی معصوم بچی کو اس کے سنگدل باپ نے جعلی عامل کے کہنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا،،پولیس کے مطابق ایک جعلی عامل نے مطاہر رسول کو ورغلایا اگر وہ دولت مند ہونا چاہتا ہے تو بچی کے گلے پر چھری چلا دی، نشے میں چور شخص کو معصوم کلی پر زرا بھی ترس نہ آیا۔ ملزم خون میں لت پت بچی کو لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا لیکن بےجرم یہ معصوم بچی سسکیاں بھرتی ظالم باپ کی جھولی میں بھی دم توڑ گئی،اسپتال عملہ نے شک گزرنے پر ملزم اور اس کے بھائی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے نشاندہی پر 2 خواتین کو بھی حراست میں لے لیا۔ مقدمہ بچی کی والدہ سندس بی بی کی درخواست پر تھانہ اربن ایریا میں درج کیا گیا  جس نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے پہلے بھی بچی کی کلائیاں کاٹیں، اور منع کرنے پر اسے طلاق دےکر گھر سے نکال دیا تھا۔ غم سے نڈھال بے بس ماں حکام سے انصاف کی طلب گار ہے۔