Wednesday, April 24, 2024

سرگودھا کے بازاروں میں تجاوزات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

سرگودھا کے بازاروں میں تجاوزات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا
December 22, 2017

سرگودھا (92 نیوز) تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث سرگودھا کے بازاروں میں تجاوزات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔
شاہین کا شہر سرگودھا آج کل تجاوزات کی زد میں ہے۔ اہم کاروباری مراکز پر دکانداروں نے سامان پہلے فٹ پاتھ پر رکھا اور اب سڑک کی جگہ کو بھی مال مفت سمجھ کر قبضہ جمانے لگے ہیں۔
شہر کی چالیس سے ساٹھ فٹ کشادہ سڑکیں سکڑ کر دس سے پندرہ فٹ رہ گئی ہیں۔
راہ گیر بھی انتظامیہ کے تجاوزات ختم کرنے کے دعوؤں سے بیزار ہو چکے ہیں۔
شہر کے معروف کچہری بازار، اردو بازار، لیاقت مارکیٹ، مسلم بازار اور کارخانہ بازار سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار ہے۔
اب تو سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے ذمہ دار تاجر اور سیاستدان ہیں جو خود اس کے خاتمے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
انتظامیہ تجاوزات کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر اپنی بے بسی کا ثبوت دے رہی ہے۔
تجاوزات سے چند لوگوں کو فائدہ دینے کی بجائے اس کا صفایا کر کے لاکھوں افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔