Friday, April 26, 2024

سرگودھا کی پیپلزکالونی میں دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت، علاقہ سیل

سرگودھا کی پیپلزکالونی میں دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت، علاقہ سیل
April 3, 2020

سرگودھا ( 92 نیوز)  سرگودھا کے علاقے پیپلز کالونی میں دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر علاقہ سیل کیے دو روز گزر گئے ، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے پر اہلِ علاقہ بھی گھروں سے نکل آئے اور انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سرگودھا کی پیپلزکالونی میں دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر  علاقہ سیل کر دیا گیا  ، علاقہ سیل کرنے سے  گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے پر اہل علاقہ بھی گھروں سے نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کرنے کے بعد سے انتظامیہ غائب ہے، گھروں میں کھانے کو کچھ نہیں، نہ ہی مریضوں کے لیے ادویات دستیاب ہیں۔

مظاہرین کے مطابق انتظامیہ نے کالونی کے تمام داخلی راستوں کی تالہ بندی کرکے پولیس تعینات کر رکھی ہے، کسی کو کالونی میں داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، دوسری جانب ضلعی افسران کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے قرنطینہ کیا گیا، جلد سہولیات فراہم کردی جائیں گی۔

احتجاج کرتے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں، اور تمام افراد کا فوری ٹیسٹ کرنے کیساتھ کھانے پینے سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔