Monday, May 6, 2024

سرگودھا کا اعلیٰ کوالٹی کنو پاکستان کیلئے اربوں روپے زر مبادلہ کا ذریعہ

سرگودھا کا اعلیٰ کوالٹی کنو پاکستان کیلئے اربوں روپے زر مبادلہ کا ذریعہ
January 4, 2019
سرگودھا (92 نیوز) پاکستان کا کنو اپنے ذائقے کے اعتبار سے دنیا بھر میں مشہور ہونے کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے۔ سرگودھا کا اعلیٰ گریڈ کا کنو دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے۔ سرگودھا کا کنو اپنے ذائقے اور معیار میں لاجواب تصور کیا جاتا ہے۔ توڑائی کے بعد باغ سے فیکٹریوں میں لائے جانے والے اے گریڈ کے کنو کو ایکسپورٹ کیلئے الگ کر لیا جاتا ہے۔ اسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دھویا اور صاف کیا جاتا ہے۔ چند ماہ کیلئے ہی کیوں نہیں اچھا روزگار ملنے پر کاری گر بھی خوش ہیں۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد کنو کو کارٹن میں پیک کر دیا جاتا ہے۔ اس کام میں درجنوں نہیں ، سیکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ اعلیٰ کوالٹی کا کنو ساؤتھ افریقہ اور عرب ممالک سے دیگر ملکوں کو برآمد کیا جاتا ہے۔ بی گریڈ کنو مارکیٹ میں اور سی گریڈ جوس بنانے کے کام آتا ہے۔ فیکٹری مالکان رواں سال فصل اچھی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔ سرگودھا میں ہر سال 30 لاکھ میٹرک ٹن کنو پیدا ہوتا ہے جس میں سے 20 لاکھ میٹرک ٹن ایکسپورٹ پاکستان کیلئے اربوں روپے زر مبادلہ کما رہی ہے۔