Saturday, May 18, 2024

سرگودھا : پیر قاسم سیالوی کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان

سرگودھا : پیر قاسم سیالوی کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان
December 6, 2017

سرگودھا ( 92 نیوز ) پیر قاسم سیالوی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ پیر قاسم سیالوی نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے جا رہے ۔ لوگ انگلیاں اٹھا رہے ہیں کہ کہیں ڈیل تو نہیں ہو گئی ۔
پیر قاسم سیالوی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا استعفی چھوٹی چیز ہے ۔ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ پہلے د ن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات مانے ۔ اب لوگ انگلیاں اٹھارہے ہیں کہ کہیں ڈیل تو نہیں ہوگئی یہ چیز برداشت نہیں کر سکتا۔
اس موقع پر پیر نظام الدین سیالوی نے کہا کہ استعفوں میں کمی نہیں مزید اضافہ ہو گا ۔اجازت ملے یا نہ ملے ہم فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں کنونشن ضرور کریں گے جس کا ایمان اجازت دیتا ہو وہ جلسے میں آئے گا۔
پیر حمید الدین سیالوی نے مزید کہا کہ یہ ختم نبوت کانفرنس ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمان کنونشن میں شرکت کریں گے ۔ حکمرانوں کو نکال دیا جائے گا ۔