Sunday, September 8, 2024

سرگودھا : پولیس اہلکار کے گاڑی روکنے پر مریض ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگیا

سرگودھا :  پولیس اہلکار کے گاڑی روکنے پر مریض ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگیا
July 2, 2016
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا  کے علاقے ہسپتال چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری سےمبینہ بدتمیزی کی ہے اور اس کی گاڑی بھی روک لی ۔ گاڑی کے روکنے کے باعث  گاڑی میں موجودمریض اسپتال وقت پر نہ پہنچنے پر دم توڑ گیا۔ ٹریفک پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد پر شہری مشتعل ہو گئے  اورشدید احتجاج کیا ۔ مشتعل شہریوں نے ٹریفک سارجنٹ پر تشدد کرکے اُس کی وردی بھی پھاڑدی۔