Saturday, April 20, 2024

سرگودھا : نیزہ بازی کےمقابلے ،گھڑ سواروں کی مہارت سے شائقین خوب محظوظ ہوئے

سرگودھا : نیزہ بازی کےمقابلے ،گھڑ سواروں کی مہارت سے شائقین خوب محظوظ ہوئے
November 26, 2016

 سرگودھا(92نیوز)نیزہ بازی صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ ہزاروں سال پرانی پنجاب کی ثقافت کا امین بھی ہے۔ سرگودھا میں  اس کھیل کے مقابلے  ہوئے جس  میں رنگ برنگی پگڑیاں اور لباس پہنے نیزہ بازوں نے اپنی مہارت سے شائقین کو محظوظ کیا۔

تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔  گھوڑے کو برق رفتاری سے دوڑاتے ہوئے گھڑ سواروں نے مخصوص مقام پر لگے ہوئے کلے کو نیزے کی نوک سے اکھاڑا تو شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

نیزہ بازی کے دلیرانہ کھیل میں سوار کی پھرتی اور مہارت کا امتحان لیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شائقین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھی اس کھیل کی حوصلہ افزائی ہونے سے اعلٰی سطح پر متعارف کروایا جاسکتا ہے۔