Sunday, May 19, 2024

سرگودھا میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز

سرگودھا میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز
September 24, 2017

سرگودھا (92 نیوز)  پنجاب حکومت کی ہدایات اور محکمہ صحت کے اقدامات کے باوجود سرگودھا میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کے باوجود انتظامیہ خاموش ہے۔  اور مرض زہر قاتل بنتا جا رہا ہے۔

 سرگودھا میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لیکن انتظامیہ شاید خواب غفلت کا شکار ہے مرض کی روک تھام کیلئے اسپتالوں میں کٹس فراہم کی گئیں مگر مکمل استعمال نہ ہو سکیں ۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت ہیپاٹائٹس ادویات کی فراہمی اور دیگر اقدامات کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن عمل پیرا نہیں ہوتی۔

 ڈاکٹرز کے مطابق ہیپاٹائٹس اے گندے پانی جبکہ بی اور سی سرنج کے بار بار استعمال عطائیوں کے اوزار ، ٹیٹو بنوانے اور خون کی منتقلی سمیت خون آلود اوزار استعمال کرنے سے زیادہ پھیلتا ہے۔

 دیہات میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ محکمہ صحت کے حکام مطمئن ہیں کہ علاج کے ساتھ آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

 غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا کی سینتیس لاکھ آبادی میں سے بیس فیصد یعنی ہر پانچواں شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔

 انتظامیہ کی طرف سے مخصوص دن کے موقع پر واک اور چند ایک سیمینارز منعقد کروانے تک اکتفا سمجھ سے بالاتر ہے۔