Friday, April 26, 2024

سرگودھا میں گھریلو تنازع پر تین افراد قتل ‏

سرگودھا میں گھریلو تنازع پر تین افراد قتل ‏
March 18, 2020

سرگودھا ( 92 نیوز) سرگودھا میں گھریلو تنازع تین افراد کی جان لے گیا، دیرینہ رنجش پر ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے سابق اہلیہ، ساس اور سسر کو قتل جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سرگودھا  کی تحصیل کوٹمومن میں قتل کی لرزا خیز واردات کے دوران تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، ملزم شبیر نے گھر میں گھس کے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر سابق اہلیہ، ساس، اور سسر جاں بحق جبکہ دو رشتہ دار شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عصمت، محمد انار اور فاطمہ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شفقت اور مصباح کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ مومن منتقل کردیا گیا۔

ادھر آر پی او افضال احمد کوثر کی جانب سے معاملے کا نوٹس لینے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔