Thursday, April 18, 2024

سرگودھا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

سرگودھا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری
March 6, 2021

سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

اب تک ضلع بھر میں بنائے گئے پوائنٹس پر 1 ہزار 252 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب سرگودھا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی، اس وقت ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد صرف ایک سو چونتیس رہ گئی۔