Thursday, April 25, 2024

سرگودھا میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر

سرگودھا میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر
December 29, 2019
سرگودھا (92 نیوز) دیگرشہروں کی طرح سرگودھا میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی شدید متاثر کئے ہیں، جس سے خواتین کو گھر میں کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے اور وہ لکڑیاں جلا کر چولہے پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہوا سرکار نے غیر اعلانیہ طور پر گیس کی سپلائی ہی بند کر دی، گیس لوڈشیڈنگ نے خاتون خانہ کو سو جتن کرنے پر مجبور کر دیا کیونکہ چولہا جلانے کیلئے لکڑیاں جلانا پڑتی ہیں، تب کہیں جا کر کھانا تیار ہوتا ہے، معمولات زندگی متاثر ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے گیس لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، گھنٹوں سپلائی بند رہتی ہے۔ شدید سردی اور دھند میں جہاں گیس کی ضرورت ہوتی ہے،، وہاں صارفین اس سے یکسر محروم ہیں، دفاتر جانے والے افراد اور بچے بوڑھے سبھی کھانے پکنے کے انتظار میں رہتے ہیں، شہری شکوہ کرتے ہیں کہ جدید دور میں بھی سرکار نے ماضی کی یاد دلا دی۔ صارفین سوئی گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مگر سوئی نادرن دعوؤں کے باوجود گیس سپلائی میں مکمل ناکام نظر آ رہا ہے۔