Thursday, April 18, 2024

سرگودھا میں جوتوں کی مارکیٹ لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

سرگودھا میں جوتوں کی مارکیٹ لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا
August 18, 2020

سرگودھا ( 92 نیوز) سرگودھا میں واقع جوتوں کی مارکیٹ میں لگی آگ پر 14 گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ، فائربریگیڈ کی 9 جبکہ پاکستان ایئرفورس کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

سرگودھا  کے بلاک نمبر ایک میں جوتوں کی مارکیٹ میں لگی آگ بے قابو ہے ، 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود شعلے ٹھنڈنے نہ ہوسکے، آگ نے کروڑوں روپے کا سامان جلا کر راکھ کر ڈالا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ تیسرے فلورز پر بنے گوداموں تک رسائی نہ ہونے کے باعث تاحال آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ نے ان کی جمع پونجی جلا دی،  رات بھر دہائیاں دیتے رہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو  کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آگ پھیلتی گئی۔

آتشزدگی کے باعث عمارت کے کئی حصے منہدم ہو چکے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے  کہ 12 فائر ٹینڈرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، تاہم مکمل آگ کب بجھے گی  اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔