Tuesday, April 23, 2024

سرگودھا میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

سرگودھا میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز
April 17, 2015
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا،گھڑ سواری نیزہ بازی کے مقابلے اور گھڑ ڈانس عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے  ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کی تقریبات کا افتتاح کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف اور ڈی سی او ثاقب منان نے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز بھی اس موقع پر موجود تھیں،تقریب کے دوران کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف کو پہنایا جانے والا کلہ پرچم کشائی کے دوران بار بار گرتا رہا،جبکہ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے گھڑ سواری کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران گھڑ ڈانس کا بھی مظاہرہ دکھایا گیا جبکہ نیزہ بازی کے مقابلے بھی ہوئے ،تین روزہ جشن بہاراں کے اختتام پر نیزا بازی اور دیگر مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔