Sunday, June 2, 2024

سرگودھا : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

سرگودھا : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
April 23, 2016
سرگودھا(92نیوز)کوٹ مومن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق کوٹ مومن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونےو الے ڈاکو کی شناخت احسان عرف شانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو 21سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ۔