Sunday, May 12, 2024

سرگودھا، شہریوں کا سستی اشیاء کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ

سرگودھا، شہریوں کا سستی اشیاء کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ
December 7, 2019
سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں کپڑوں، جوتوں سمیت دیگر کارگر اشیاءکی سستی خریداری کے لیے شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کرلیا۔ غریب اور متوسط طبقے کے افراد لنڈا بازار کو اپنے لئے کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اگر سفید پوش طبقہ کیلئے خریداری کی کوئی جگہ بچی ہے تو وہ یہی بازار ہے، لنڈا بازاراستعمال شدہ مگر پائیدار اور معیاری اشیاءکی سستی مارکیٹ ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ بازار کو یہاں مستقل جگہ فراہم کی جائے تو ہفتہ میں ایک دو دن کے بجائے پورا ہفتہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مانگ میں اضافہ ہونے کے باوجود جرسی 200 سے 400 روپے، جوتے 500 سے 1000 روپے تک مل جاتے ہیں، بچوں کے کپڑے، جرابیں اور دیگر سامان بھی دستیاب ہے۔