Friday, March 29, 2024

سرگودھا سیال موڑ کے قریب لرزہ خیز واردات ، آٹھ جانیں چلی گئیں

سرگودھا سیال موڑ کے قریب لرزہ خیز واردات ، آٹھ جانیں چلی گئیں
August 27, 2019
سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا کے علاقے سیال موڑ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں خاندانی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھائیوں سمیت سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر خود کشی کر لی۔ نور دین نامی شخص نے خاندانی جھگڑے پر اپنے بھائیوں، بھابیوں اور بھتیجوں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس سے چھ افراد اکبر خان، قلم دین، جمال خان، شائستہ بی بی، برنگ بی بی اور شیوا بی بی موقع پر جبکہ ایک شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تھانہ لکسیاں پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔