Saturday, May 11, 2024

سرگودھا ریلوے کالونی میں ناقص سیوریج سے مکینوں کی زندگی دوبھر

سرگودھا ریلوے کالونی میں ناقص سیوریج سے مکینوں کی زندگی دوبھر
November 18, 2017

سرگودھا (92 نیوز) ریلوے لائن سے ملحقہ اراضی فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے، پٹڑی کے اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ ریلوے کالونی میں ناقص سیوریج نے مکینوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔

ایک جانب ریلوے لائن کی یہ حالت تو دوسری جانب ریلوے کالونی کی حالت زار ہے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھتا تعفن مکینوں کیلئے وبال بنا ہوا ہے،،ناقص سیوریج سے راستے زیر آب رہتے ہیں تو کالونی کے وسط میں بنا تالاب انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول رہا ہے لیکن حکام پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

ٹی ایم اے حکام اپنی صفائی تو دیتے ہیں تاہم اب تک کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے یا ریلوے لائن کے ساتھ پھینکنے والے کسی ایک اہلکار کیخلاف بھی کارروائی نہیں کر سکے۔