Saturday, April 20, 2024

سرگودھا : دینی آرٹ اور مختلف فن پاروں کی نمائش کا اہتمام ، شائقین نے آرٹسٹوں کے فن کو سراہا

سرگودھا : دینی آرٹ اور مختلف فن پاروں کی نمائش کا اہتمام ، شائقین نے آرٹسٹوں کے فن کو سراہا
November 28, 2016

 سرگودھا(92نیوز)سرگودھا میں دینی آرٹ اور مختلف فن پاروں کی نمائش کا اہتمام ہوا، جہاں کینوس ہی نہیں کپڑوں اور مختلف گھریلو اشیاء پر بھی آرٹسٹوں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

تفصیلات کےمطابق تخیل آیات قرانی کا آمیزش، پرکشش رنگ، حروف نزاکت اورالفاظ لطافت سے مزیں شاندار فن پاروں نے سرگودھا کی آرٹ گیلری کو رونق بخش دی، یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ آرٹس کے طلباء اور ماہر آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش منعقد ہوئی، جنہیں شائقین نے خوب سراہا۔

آرٹ کی پہلی تقریب میں پینٹنگز 'منی ایچر 'ٹیکسٹائل 'گرافکس اور فیشن ڈیزائننگ کی پروموش کی گئی شہریوں کا کہنا تھا کہ ان تقریبات کے اہتمام سے فن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔