Friday, April 26, 2024

سرگودھا: حساس اداروں کی کارروائی میں مبینہ دہشتگرد گرفتار

سرگودھا: حساس اداروں کی کارروائی میں مبینہ دہشتگرد گرفتار
April 29, 2016
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا کےعلاقے لاہور روڈ پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ۔قانون نافذکرانیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ دہشتگرد کو چک ستاسی شمالی سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار دہشتگردکے قبضے سے اسلحہ ،خودکش جیکٹ ، گولہ بارودکے ساتھ اسلحہ  بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا ہے ۔