Friday, March 29, 2024

سرگودھا : جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف  پاکستان عوامی تحریک کی ریلی

سرگودھا : جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف  پاکستان عوامی تحریک کی ریلی
June 7, 2015
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین سمیت ضلعی رہنماؤں نے حکومت کی طرف سے آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات  کے مطابق ریلی میں مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور اور صوبائی رہنما برگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق اللہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ ریلی کمپنی باغ سرگودھا سے شروع ہو ئی جو کچہری بازارتاگول چوک سٹی روڈ سے ہوتی ہوئی نوری گیٹ پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔ نوری گیٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کی جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے اپنوں کو بچانے کیلئے حکومت نے جعلی جے آئی ٹی رپورٹ تیار کرائی ۔ اس جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے اصل قاتل موجودہ حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے تک پاکستان عوامی تحریک احتجاج جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بے گناہ کارکنوں کے خون کو حساب نواز،شہباز اور رانا ثناء اللہ کو دینا ہو گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان خونی حکمرانوں کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے آگے بڑھیں ۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا ۔ نوری گیٹ پر احتجاج کے باعث سرگودھا خوشاب روڈ بلاک ہو گیا اور ٹریفک بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔