Saturday, September 7, 2024

سرگودھا : جشن بہاراں کے موقع پر نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد

سرگودھا : جشن بہاراں کے موقع پر نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد
March 26, 2016
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا میں جشنِ بہاراں کے موقع پر نیزہ بازی کےمقابلوں کا انعقاد ہوا جہاں رنگ برنگی پگڑیاں اور لباس پہنے ماہرِ نشانہ بازشائقین کی توجہ کامرکز بنے  رہے۔ تفصیلات کےمطابق جشن بہاراں فیسٹیول پر نیزہ بازی کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہےملک بھر سے 700 سے زائد گھڑ سواراس میں حصہ لے رہے ہیں۔ گھوڑے کو برق رفتاری سے دوڑاتے ہوئے گھڑ سواروں نے مخصوص مقام پر لگے ہوئے کیل کو نیزے کی نوک سے ایسے اکھاڑا تو شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ میلوں ٹھیلوں میں نیزہ بازی کے مقابلے ایک روایت بن چکی ہے اس دلیرانہ کھیل میں گھڑ سوار کی پھرتی اور مہارت کا امتحان لیا جاتا ہے، کھلاڑیوں نے بھی ان سرگرمیوں کو خوب سراہا۔ ڈھول کی تھاپ اورپرجوش تماشایوں کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کھیل کا حصہ رہی۔