Thursday, April 25, 2024

سرگودھا، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقابلہ مصوری کا انعقاد

سرگودھا، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقابلہ مصوری کا انعقاد
December 24, 2017

سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقابلہ مصوری کا انعقاد ہوا۔
  مقابلہ مصوری میں شریک طلباء و طالبات نے فن مصوری کے ایسے جوہر دکھائے کہ باباء قوم کی تصاویر سے حقیقت جھلکنے لگی۔
کسی نے آئل پینٹگ سے اپنی مصورانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا تو کوئی پینسل اسکیچ کے ذریعے مہارت دکھاتا نظر آیا۔
شرکاء نے کہا کہ ایسے مقابلوں سے ان میں قائد اعظم سے محبت کے ساتھ جذبہ حب الوطنی کو بھی تقویت ملتی ہے۔
شرکاء نے یہ بھی کہا کہ قائد اعظم کی تصاویر بنانا ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ وہ مقابلے سے ہٹ کر عظیم لیڈر کی قربانیوں کو اپنی مصوری کے ذریعے بہترین انداز میں یاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب منتظمین نے کہا کہ وہ نئی نسل کو اپنے اصل ہیروز سے آشنا کروانے کے ساتھ پوشیدہ صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرنے کا موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔
مقابلہ مصوری میں تسمیہ بتول نے پہلی، احسن ریاض نے دوسری اور ماہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔