Friday, April 26, 2024

سرگودھا اور ساہیوال کی جیلوں میں دو مجرموں کو پھانسیاں

سرگودھا اور ساہیوال کی جیلوں میں دو مجرموں کو پھانسیاں
April 23, 2015
سرگودھا (نائنٹی ٹو نیوز) ملک کی مختلف جیلوں میں ملزموں کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ جاری، قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی جیل میں اپنے سالے کو قتل کرنے والے مجرم گل محمد کو پھانسی دے دی گئی۔ گل محمد 1999 میں اپنی بیوی کو منانے کے لیے سسرال پہنچا جہاں اس کی سالے کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی اور طیش میں آکر سالے کو قتل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں جلاد نہ ہونے کے باعث ایک پولیس اہلکار سے گل محمد کو پھانسی دلوائی گئی۔ اس کے علاوہ ساہیوال میں بھی ایک مجرم محمد حنیف کو پھانسی دی گئی، مجرم محمد حنیف عرف پنواوٹ نے دو ہزار چھے میں پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی احسان اللہ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب نے جاری کیے تھے۔