Thursday, March 28, 2024

سرکلرریلوے پر جلد کام شروع کیا جائیگا، گورنر سندھ

سرکلرریلوے پر جلد کام شروع کیا جائیگا، گورنر سندھ
October 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی والوں کو اچھی خبر سنا دی،انہوں نے کہا کہ  سرکلر ریلوے پر جلد کام شروع کیا جائے گا جبکہ لوکل ٹرین سروس بھی بحال کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب میں بڑا اعلان کردیا  ، گورنر عمران اسماعیل نے کراچی والوں کو گرین لائن پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی  نوید بھی سنائی ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کراچی سے کچرا نہ اٹھایا جانا مسئلہ بن گیا ہے  ،جس کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی ہے ۔ گورنرعمران اسماعیل نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔