Monday, May 13, 2024

سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آگئے

سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آگئے
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سرکلر ریلوے  کی بحالی کے لئے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے ،  وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کا مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا۔ شیخ رشید احمد کہتے ہیں   متاثرین کو متبادل گھر بھی بنا کر دیں گے،سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت پر  سندھ حکومت اور ریلوے کی جانب سے مشترکہ جواب جمع کرایاجائے گا۔ سپریم کورٹ کے احکامات نے کام کر دیا ، سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے ، وفاقی وزیر ریلوے نے  متاثرین کو متبادل گھر بنا کر دینےکا بھی اعلان کر دیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے کی بحالی میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے 12 تاریخ کو سپریم کورٹ میں مشترکہ جواب دیں گے ، کے سی آر منصوبے پر سندھ حکومت کی نگرانی میں کام ہو گا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا  کہ فروری تک  مسئلہ حل کر لیاجائے گا ، 200 ارب روپے منصوبے پر سندھ حکومت اور وفاق مل کر چائنا سے بات کرے گا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جو ایک مہینے میں تمام مسائل حل کرینگی ، اپریل میں سی پیک کے جے سی سی اجلاس سے پہلے معاملات طے کرنےپر زور دیا گیا ۔